Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد کے سستے بازار میں آگ، سیکڑوں اسٹالزجل گئے

اسلام آباد... اسلام آباد کے سب سے بڑے سستے بازار میں خوفناک آگ سے درجنوں اسٹال جل کر راکھ ہو گئے ۔ سیکٹر ایچ نائن میں کپڑوں اور دیگر اشیاء کے500 سے زائد اسٹال جل کر راکھ ہوگئے۔سی ڈی اے حکام کے مطابق کچرے میں لگائی گئی آگ تیز ہوا کے باعث پھیلی، جس نے سستے بازا کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ ایک اطلاع کے مطابق ایک اسٹال میں یو پی ایس بیٹری پھٹنے کے باعث آگ لگی۔سی ڈی اے کے حکام نے بتایا کہ آگ پر مکمل قابو پایا جا چکا ہے۔ اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔واقعہ کی تحقیقات کی جائے گی۔ 

 

شیئر: