Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم لائبریری کے اوقات کار

مکہ مکرمہ.... حرم لائبریری ضیوف الرحمان کیلئے حج موسم میں روزانہ پورے ہفتے کھولی جانے لگی۔ صبح کے وقت ساڑھے 7بجے سے لیکر سہ پہر ساڑھے 3اورعصر بعد سے رات ساڑھے 11بجے تک استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ لائبریری کے ڈائریکٹر سعود السویہری نے بتایا کہ ضیوف الرحمان کی پذیرائی خوش دلی سے کی جاتی ہے۔ لائبریری مختلف موضوعات پر کتابوں ، قلمی نسخوں اور ارکان خمسہ سے متعلق کتابوں سے مالا مال ہے۔ لائبریری آنے والوں کو تحائف کے طور پر مختلف زبانوں میںحج لٹریچر بھی پیش کیا جاتا ہے۔

شیئر: