Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرجن گھوٹالہ پر نتیش کمار سے لالویادو کے 11سوالات

پٹنہ ۔ ۔۔۔راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے کروڑوں روپے کے سرجن گھوٹالہ معاملے میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور وزیر خزانہ سشیل مودی کو براہ راست مجرم ٹھہراتے ہوئے کہا کہ سرجن گھوٹالہ کے ماسٹر مائنڈمنظم طریقے سے ثبوت چھپارہے ہیں۔لالو یادو نے ٹویٹر پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے 11سوالات پوچھتے ہوئے ان سے جواب مانگا ہے۔یادونے تلخ لہجے میں کہا کہ سرجن گھوٹالہ کرنے کے بعد آج نتیش دوسروں کواخلاقیات کا پاٹھ پڑھا رہے ہیں۔آر جے ڈی سپریمو نے وزیر اعلیٰ سے 25جولائی 2013کو سنجیت کمار نامی ایک چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ اور سماجی کارکن نے وزیر اعلیٰ بہار کو سرجن ویمن بینک چلانے اور کروڑوں کے غبن سے متعلق معلومات دیتے ہوئے ایک تفصیلی خط لکھا تھا مگر وزیر اعلیٰ نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے نہ صرف گھوٹالہ کرنیوالوں کو بچایا بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کی۔2013ء میں بھاگلپور کے ضلع مجسٹریٹ نے سرجن معاملے میں شکایت ملنے پر تحقیقات کا حکم دیا تھا مگر اس کی رپورٹ آج تک نہیں آئی البتہ ان کا تبادلہ ضرور کرادیا گیاہے۔

شیئر: