Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھتیس گڑھ : 55لاکھ اسمارٹ فون کی مفت تقسیم

رائے پور۔۔۔۔چھتیس گڑھ حکومت2مرحلوں میں ریاست کے عوام میں 55لاکھ اسمارٹ فون مفت تقسیم کریگی۔ اس کیلئے مواصلاتی انقلاب کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ کی زیرصدارت کابینہ کی میٹنگ میں کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں ایک ہزار سے زائد آبادی والے تمام دیہات جہاں موبائل ٹاورز نصب ہیں اور شہری غریب خاندان اور کالج کے طلبہ و طالبات کو 50.8لاکھ اسمارٹ فون تقسیم کئے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں ایک ہزار سے بھی کم آبادی والے دیہات میں جہاں موبائل کوریج دستیاب نہیں   4.8لاکھ اسمارٹ فون خاندانوں میں تقسیم کئے جائیںگے۔

شیئر: