Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں گھڑ سواری کی عرب روایات کو کیسے زندہ رکھا جا رہا ہے؟

نئی نسل کو بھی اس روایت سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
عرب ثقافت کی گہری جڑوں سے جڑے معاشرے میں گھوڑوں کو بہادری، وفاداری اور ثقافتی شناخت کی علامت مانا جاتا ہے۔
عسیر کی کمشنری محائل میں مقامی اقدامات کے ذریعے صرف گھڑ سواری کی روایات کو زندہ رکھا جا رہا ہے بلکہ نئی نسل کو بھی اس سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔ 
ایس پی اے کے مطابق محائل عسیر میں قائم اصطبل میں عربی النسل کے گھوڑوں کے تحفظ، گھڑ سواری کی تربیت، کھیل کی ترقی کے ساتھ ثقافتی سیاحت کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔
 گھوڑوں کی تربیت کے ایک ذمہ دار محمد الھلالی نے بتایا کہ ’گھڑ سواری محض ایک کھیل نہیں بلکہ عرب تاریخ  اور ورثے کا اہم جزو ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ اب تک وہ 2 ہزار 300 کے قریب مرد و خواتین کو گھڑ سواری کی تربیت دے چکے ہیں۔ بعض نے مملکت کی سطح پر مختلف مقابلوں میں بھی شرکت کی ہے۔

عسیر ریجن کے اصطبل میں گھڑ سواری کی سرگرمیاں دو بنیادی شعبوں پر مشتمل ہیں۔ پہلے شعبے میں سیاحوں اور شوقین افراد کو تفریحی طور پر گھڑ سواری کا موقع فراہم کیا جاتا ہے جبکہ دوسرے شعبے میں باقاعدہ  گھڑ سوای کی تربیت ابتدائی، اعلی اور پیشہ ورانہ  کیٹیگری میں دی جاتی ہے۔
عربی النسل گھوڑوں کی دیکھ بھال پر بھی خصوصی توجہ ہے۔ اس کے لیے متوازن خوراک، روزانہ ورزش اور مسلسل طبی معائنہ شامل ہے تاکہ گھوڑوں کی صحت، جسمانی صلاحیت برقرار رہے۔
عسیر ریجن کے اصطبل میں چند برس قبل جی سی سی ممالک کے گھڑسواروں کا تربیتی کیمپ بھی منعقد کیا گیا جس میں قطر، کویت اور دیگر خلیجی ممالک سے بھی شائقین نے شرکت کی تھی۔

 سنہ 2024 میں العلا میں ہونے والے گھڑ سواری ورلڈ کپ مقابلے میں ریجن کے ایک اصطبل سے عربی النسل کے 110 تربیت یافتہ گھوڑے فراہم کیے تھے جنہیں عالمی معیار کے مطابق تربیت دی گئی تھی۔
عسیر کے متنوع موسم اور جغرافیائی ساخت سے فائدہ اٹھانے ہوئے یہ اقدمات علٓاقے میں دیہی، ثقافتی اور کھیلوں کی سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں جس کے باعث یہ مستند ورثہ کھیلوں اور سیاحت کی ترقی کے لیے ایک پائیدار ذریعہ بن رہا ہے۔

 

شیئر: