Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاج محل مقبرہ ہے مندر نہیں، سماعت جاری

آگرہ.... آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے پہلی مرتبہ عدالت کو بتایا کہ تاج محل مقبرہ ہے مندر نہیں۔ مرکزی وزارت ثقافت نے نومبر 2015 ءمیں پہلے ہی لوک سبھا میں اس امر کی وضاحت کردی تھی کہ تاج محل میں کسی بھی مندر کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔اپریل 2015ءمیں آگرہ کی ضلعی عدالت نے بھی اعتراف کیاتھا ۔ 6وکلاءنے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تاج محل مندر ہے اور وہاں ہندوﺅں کو اندر جانے کی اجازت ہونی چاہئے۔ عدالت نے اس درخواست کی سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت ، مرکزی وزارت ثقافت ، ہوم سیکریٹری اور آرکیالوجیکل سروے سے جواب طلب کیا تھا جس پر سروے حکام نے ایکبار پھر مقامی عدالت کے حق سماعت کو چیلنج کیا۔ سماعت اب 11ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔سروے حکام کا کہنا ہے کہ تاج محل دنیا کا ساتواں عجوبہ شمار کیا جاتا ہے۔ 1904ءسے اسے ایسی یادگار قرار دیا گیا ہے جسکی حفاظت کی جانی چاہئے۔

شیئر: