Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد حسین انوکی نے دورہ پاکستان کی تیاری شروع کردی

ٹوکیو:جاپانی رکن پارلیمنٹ اور سابق ورلڈ ریسلنگ چیمپیئن محمد حسین انوکی جاپان اسپورٹس ویک میں شرکت کے لئے پاکستان جانے کی تیاری کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کےلئے ان کے ساتھ ایک درجن سے زائد جاپانی ریسلرز اور سومو پہلوان بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ حکومت پاکستان کی اجازت سے مشروط ہے۔ انہوں نے اس سے متعلق تفصیلات پاکستانی سفیر کو بتا دی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اور جاپانی ریسلر اور سومو پہلوان پاکستان اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کے65برس مکمل ہونے پر پاک جاپان اسپورٹس ویک پاکستان میں منانے کے خواہاں ہیں۔اسپورٹس ویک کے دوران وہ اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں پاکستانی پہلوالوں کے ساتھ ریسلنگ اور سومو ریسلنگ مقابلے منعقد کریں گے۔انوکی کے دورہ پاکستان کی منتظم’ پاک جاپان بزنس کونسل ‘کے صدر رانا عابد حسین کے مطابق انوکی کے دورہ پاکستان سے متعلق تفصیلات اور پلان پاکستانی سفیر جلد اجازت کی غرض سے پاکستان بھجوایں گے۔سفیر پاکستان کا کہنا ہے کہ انوکی کے دورے سے پاک۔ جاپان تعلقات کو فروغ ملے گا جبکہ ریسلنگ کے مقابلوں سے پاکستانی عوام بھی لطف اندوز ہوں گے۔
 
 
 
 
 

شیئر: