Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دعا کی فوری قبولیت پر مقدونین آبدیدہ ہو

ریاض۔۔۔۔مقدونیہ سے آنیوالے عازم حج رامزراز فانوفک کو آئندہ برس عمرے پر آنے کے انعام کی خوشخبری ایسے عالم میں سنائی گئی جب وہ حج کا احرام پہنے ہوئے تھا۔ عازم کا کہنا ہے کہ اس نے مسجد نبوی شریف کی زیارت کے موقع پر روضہ شریفہ میں آئندہ برس ارض مقدس حاضری کی توفیق عطا کرنے کی اللہ تعالیٰ سے دعا کی تھی اور ابھی وہ مسجد نبوی شریف سے نکلا ہی تھا کہ اسے 50لاکھواں زائر ہونے کی بنیاد پر آئندہ برس مفت عمرہ پیکیج کی نوید سنا دی گئی۔رامز کا تعلق مقدونیہ کے دارالحکومت سے ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی میں حاضری کے موقع پر بڑی شدت سے اس کے دل میں یہ آرزو جاگی تھی کہ کاش اسے آئندہ سال بھی یہاں آنے کی توفیق عطا ہوجائے۔ وہ مسجد نبوی سے نکل کر اسماء اللہ الحسنیٰ عجائب گھر دیکھنے کیلئے چلا گیا۔ اس کا انتظام سمایاہولڈنگ کمپنی کررہی ہے اور سلیمان الراجحی ہولڈنگ کمپنی اس عجائب گھر کی سرپرستی کا اعزاز حاصل کئے ہوئے ہے۔  عجائب گھر میںداخل ہوتے ہی منتظمین نے رامزکا پرتپاک استقبال کیا۔ قائم مقام گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل اسے خوش آمدید کہنے والوں میں پیش پیش تھے۔ وہ عجائب گھر دیکھنے والوں میں 50لاکھواں شخص تھا سعود الفیصل نے اسے اس موقع پر شیلڈ عطا کی اور سمایا کمپنی کی جانب سے آئندہ برس مفت عمرے کا انعام بھی حوالے کیا۔وہ انعام ملنے پر خوشی کے مارے آبدیدہ ہوگیا۔

شیئر: