Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کی صحت سرمایہ کاری کے فوائد کیا ہیں؟

ریاض۔۔۔۔ماہرین اقتصاد نے واضح کیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 100فیصد ملکیتی حقوق کے ساتھ اسپتال ، پولی کلینک،اور ہیلتھ سینٹرز قائم کرنے کی اجازت سے 8فائدے حاصل ہونگے۔ اس کی بدولت وزارت صحت کا بجٹ کم ہوگا۔سعودیوں کو روزگار کے مزید مواقع حاصل ہونگے۔ شعبہ صحت میں مسابقت میں اضافہ ہوگا۔ترقی یافتہ طبی تجربات اور وسائل بیرون مملکت سے سعودی عرب منتقل ہونگے۔ بیرون مملکت علاج کیلئے جانے پر آنیوالے اخراجات کم ہونگے۔ اسپتالوں کی تعداد بڑھے گی۔ سعودی شریک کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔دواؤں کے ضیاع میں کمی آئیگی۔

شیئر: