Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسرا ون ڈے: سری لنکن تماشائی بپھرگئے

 
کینڈی:ہند اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانیوالی 5 ون ڈے کی سیریز کے تیسرے میچ میں مہمان ٹیم نے اوپنر روہت شرما کی سنچری کی بدولت سری لنکا سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ پالیکیلے میں کھیلے گئے اس میچ میں انڈیا نے میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرایا۔انڈیا نے پہلے جسپریت بمراہ کی شاندار بولنگ کی بدولت سری لنکا کو 217 رنز تک محدود رکھا۔ بمراہ نے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اس کے بعد جب ہند نے اننگز کا آغاز کیا تو روہت شرما نے 124 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔آخر میں جب ہندکو 6 اوورز میں صرف 8 رنز درکار تھے تو میدان میں موجود تماشائیوں نے گراونڈ میں بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں جس کی وجہ سے کھیل 35 منٹ کے لئے روکنا پڑا۔ روہت شرما اور مہیندر سنگھ دھونی نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 157 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو یہ میچ اور سیریز جتوا دی۔دھونی نے ناقابل شکست 67 رنز بنائے۔اس سے قبل سری لنکا کی جانب سے تھرمانے واحد بلے باز تھے جنھوں نے 80 رنز بنا کرسری لنکن ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی۔ سیریز کے چوتھا میچ 31 اگست اور آخری 3 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔
 

شیئر: