اتحادی فورسز نے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے، سکول اور گاڑیوں کو نقصان
حوثیوں نے جمعے کو نجران میں ایک سکول کو نشانہ بنایا۔( فوٹو: ایس پی اے)
اتحادی فورسز کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمعے کو خمیس مشیط کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیا کے تین بیلسٹک میزائلوں کو روک کر تباہ کردیا گیا۔
اتحادی فوج کے ترجمان نے بتایا جمعے کی صبح تین بجے خمیش مشیط شہر کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو راستے میں روک کر تباہ کردیا۔ اسی علاقے میں دو میزائل حملے ناکام بنائے گئے۔ حوثیوں کے چار ڈرونز کو بھی راستے میں روکا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی سول ڈیفینس نے کہا کہ حوثیوں نے جمعے کو نجران میں ایک سکول کو نشانہ بنایا۔ پروجیکٹائل گرنے سے مادی نقصان ہوا۔ بیان میں جانی نقصان کی اطلاع نہں دی گئی۔
عسیر ریجن کی کمشنری احد رفیدہ حوثی میزائل کو فضا میں ہی تباہ کیے جانے کے بعد اس کے ٹکڑے زمین پر گرے۔ ایک ایشیائی شہری زخمی ہوا جبکہ عمارت کے اندر موجود نماز کے کمرے اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
علاوہ ازیں یمنی مسلح افواج نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران حوثیوں کی سائٹس، نقل وحرکت، کمک اور عسکری صلاحیتوں کے خلاف 474 فضائی حملے اور درست ہدف کو نشانہ بنانے والے آپریشنز کیے ہیں۔

ان کارروائیوں کا دائرہ متعدد محاذوں تک پھیلا ہوا تھا۔ جنگی طیارے، ڈرونز، توپ خانہ، میزائل اور راکٹ لانچرز استعمال کیے گئے۔
مسلح افواج کا کہنا ہے تعز کے فرنٹ پر خطرے کے ذرائع، حوثیوں کے اجتماعات، کمک، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینر اور دیگر عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان کے مطابق ان کارروائیوں میں ایک ہزار 540 حوثی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے جبکہ 216 فوجی گاڑیاں اور دیگر عسکری اثاثے تباہ یا ناکارہ بنا دی گئیں۔

بیان میں کہا گیا ان کارروائیوں نے تعز کے فرنٹ پر پیش قدمی کرنے کی حوثی کوششوں کو بھی ناکام بنا دیا۔
یمنی مسلح افواج نے کہا کہ وہ ریاستی رٹ کی بحالی، ملک کی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔