Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حاجیوں کیلئے وزارت اطلاعات کی 2ویب سائٹس

ریاض .... وزارت ثقافت و اطلاعات نے ضیوف الرحمن کو حج ہدایات او ر معلومات فراہم کرنے کیلئے 2ویب سائٹس جاری کردیں۔ پہلی ویب سائٹ کا عنوان (سعودی عرب جہاں بھر کا خیر مقدم کرتا ہے)ہے۔ اسکے تحت حج پیغام پوری دنیا تک پہنچایا جارہا ہے۔ لاکھوں حاجیو ںکے قصے، کہانیاں، احساسات و جذبات اور انکی زندگی کے واقعات پیش کئے جارہے ہیں۔ دوسری ویب سائٹ دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کےلئے ای گیٹ کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس میں حج سے متعلق خبریں اور معلومات پیش کی جارہی ہیں۔

شیئر: