Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادہ نمبر لینے والے برطانوی طلبہ بھی نقل میں ماہر

لندن۔۔۔۔۔ایک نئی سروے رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں زیادہ نمبر حاصل کرنیوالے طلبہ نقل سے بھی کام لیتے ہیں۔اس سے پہلے یہی تصور کیا جاتا تھا کہ کم نمبر والے طلبہ ہی امتحان میں نقل کرتے ہیں ۔ریسرچ کے مطابق ایسے طلبہ جو مقابلہ جاتی کورسز میں شریک ہوتے ہیں وہ نقل کرکے بھی اپنی قسمت سنوارنا چاہتے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق لڑکیاں بھی اسی طرح نقل کرتی ہیں جیسا کہ لڑکے۔ان میں سے بیشتر وہ ہوتے ہیں جنہیں اس الزام میں پہلے بھی پکڑا جاچکا ہوتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نقل کرنیوالوں کی اصل تعداد بتانا مشکل ہے کیونکہ بہت سے طلبہ تو نقل کا الزام تسلیم ہی نہیں کرتے۔ یونیورسٹی کے 50فیصد سے کم طلبہ اپنے تعلیمی کیریئر میں کم سے کم ایک مرتبہ ضرور نقل کرتے ہیں۔

شیئر: