Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی،میل نرس پر مزید 84 مریضوں کے قتل کا شبہ

    برلن ۔۔۔۔۔جرمنی میں پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے سے ہی قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والے ایک میل نرس پر مزید کم از کم 84 مریضوں کے قتل کا شبہ ہے۔جرمنی میں ذرائع ابلاغ کے ضوابط کے مطابق اس 40 سالہ شخص کا نام صرف نیلز ایچ ہے اور ان پر2006ء میں قتل کی کوشش کا الزام عائد اور 2015ء میں قتل کا جرم ثابت ہوا تھا۔جن ہسپتالوں میں اس نرس نے کام کیا وہاں مریضوں کو ایک دوا کی اتنی مقدار دی گئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔جن ہسپتالوں میں اس نرس نے کام کیا وہاں جن مریضوں کی موت ہوئی ان کے رشتے داروں نے پولیس سے اپیل کی تھی کہ وہ مزید تحقیقات کرے۔2014ء میں اس نرس کے جرائم کا تعین کرنے کے لیے ایک کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔اس شخض نے جو دوا مریضوں کو دی اس سے حرکت قلب بند ہو جاتی ہے۔ججوں کا کہنا تھا کہ اس شخص کا مقصد یہ تھا کہ جب ان مریضوں کو یہ دوا دینے سے ان کی حالت خراب ہو جائے گی تو یہ ان کے اوسان بحال کر کے دوسروں کی خوشنودی حاصل کرے گا۔ 2015ء میں اس شخص نے ڈیلمین ہورسٹ کے ایک انتہائی نگہداشت کے کلینک میں یہ دوا تقریباً 90 افراد کو دینے کا اعتراف کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات کا سلسلہ 2000 میں اولڈن برگ میں ایک ہسپتال سے جڑتا ہے جہاں یہ شخص کام کرتا تھا۔

شیئر: