Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چلتی کار کی چھت پر سفر کرنے والا نوجوان پکڑا گیا

بیجنگ۔۔۔۔چین میں ایک شخص کو اپنی چلتی ہوئی کار کی چھت پر کھڑے ہوکر سفر کرنے پر 6ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے یہ شخص نشے میں ہو۔ یہ واقعہ مشرقی چین کے انہوئی صوبے میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق کار اس کا دوست چلا رہا تھا۔راہگیر نے یہ عجوبہ دیکھ کر وڈیو بنا لی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی۔اس وڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص کی حرکت کے دوران 2ٹرک قریب سے گزرے اور ایسا لگتا تھا کہ اس نوجوان کو کسی قسم کا خوف نہیں۔ ایک موقع پر یہ کار جب چوراہے پر پہنچی تو وہ کار کی چھت کی کھڑکی پر بیٹھ گیا اور پاؤں کی مدد سے اسٹیئرنگ وہیل گھمانے لگا لیکن جیسے ہی اس نے ٹریفک پولیس افسر کو دیکھاکار میں چلا گیا اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ اتفاق سے وہ بند گلی میں گھس گیا۔دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے اپنے بزنس پارٹنر سے شرط لگائی تھی کہ وہ چلتی کار پر کھڑے ہوکر سفرکریگا اور اگر جیت گیا تواسے شرط کی رقم دی جائیگی۔

شیئر: