Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی اہلکار بھی حصول ثواب میں پیش پیش

منیٰ ..... سیکیورٹی اہلکار شدید گرمی میں حجاج اور دیگر کارکنوں پر پانی کی پھوار برساتے رہے ۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے دستی پھوار پھینکنے والی بوتلیں رکھی تھیں جہاں پانی کے فوارے نہیں تھے وہاں وہ ان کا استعمال کر رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اہلکار بھی اپنے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اجر کمانے کےلئے کسی سے پیچھے نہ رہے ۔ گرمی سے بے حال حجاج پر پانی کی پھوار سے انہیں تروتازہ کرتے رہے ۔ بعض اہلکاروں نے گرمی سے بے حال صفائی کے کارکنوں کی بھی مدد کی ا ورانہیں وقتی آرام پہنچانے کےلئے پانی پھوار برساتے رہے ۔ 

شیئر: