Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائنل میسی نے کم عمرمداح کا دل جیت لیا

 
میڈرڈ:لائنل میسی عالمی فٹبال کا بے تاج بادشاہ جس کے پوری دنیا میں لاکھوں پرستار ہیں۔ اس نے گزشتہ روز اپنے ایک چھوٹی عمر کے مداح لڑکے کا دل جیت لیا۔ ارجنٹائنی مداح لڑکے نے اپنے ہیرو کو سامنے آتا دیکھا تو بے اختیار شہرت یافتہ فٹبالر میسی کی جانب دوڑ لگا دی۔ سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے عملے نے لڑکے کو نہ صرف آگے بڑھنے سے روکا بلکہ پیچھے دھکیل دیا جس کے بعد مداح کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ یہ سارا عمل آناً فاناً ہوتے دیکھ کر لائنل میسی رکے اور سیکیورٹی انچارج سے اس لڑکے کو اپنے پاس بلانے کا کہا۔ میسی نے اپنے مداح کے آنسو پونچھے اور گلے لگا لیا۔لڑکے کے کہنے پر اس کے موبائل سے ایک سلفی بھی بنائی۔ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کا یہ رویہ ہی اسے لاکھوں پرستاروں بنائے رکھنے میں اہم کردار اد کرتا ہے۔ خوش قسمت نوجوان فین جب اپنے ہیرو سے مل کر خوش خوش بھاگتا ہوا واپس آیا تو موقع پر موجود کئی فوٹوگرافرز نے بھی اس فین سے پیار کا اظہار کیا۔

شیئر: