Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاراپوووا سیمی فائنل تک نہیں پہنچ سکیں گی، کوچ سرینا ولیمز

نیویارک: سرینا ولیمز کے کوچ پیٹرک مورا توگلو نے کہا ہے کہ ماریا شارا پووا یو ایس اوپن کے سیمی فائنل تک نہیں پہنچ پائیں گی۔ انہو ںنے کہا کہ سرینا ولیمز کی غیر حاضری کی وجہ سے 6.2فٹ طویل روسی ٹینس اسٹار کو آگے آنے کا موقع مل گیا۔ واضح رہے کہ سرینا کے ہاں گزشتہ دنوں بچی کی ولادت ہوئی ہے۔ پیٹرک بے دھڑک بات کرنے کیلئے مشہور ہیں اور وہ لگائی لپٹی نہیں رکھتے اور جو میں ہوتا ہے کہہ دیتے ہیں۔ انہو ںنے ایک اخبار میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اچھی ٹینس اسٹار ہیں۔ واضح رہے کہ شاراپووا رینکنگ میں 146نمبر پر ہیں۔ 

شیئر: