Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آخری پائدا ن پر کھڑے فردکو بھی ترقی کے ثمرات ملیں گے، عباس نقوی

نئی دہلی۔۔۔۔بدعنوانی سے پاک  اور ترقی سے بھرپور حکومت کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے مرکزی کابینہ کے اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس، تھری ای اورترقی کی روشنی سوسائٹی کے آخری پائدان پر کھڑے شخص تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری وزارت نے اقلیتوں سے متعلق تمام اسکیموں کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے ملک میں ترقی اور اعتماد کی فضا قائم ہوئی۔ تھری ای یعنی( ایجوکیشن ، ایمپلائمنٹ ، امپاور منٹ)کو فعال بنایاجائیگا۔کابینی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کا نظریہ ہے کہ معاشرے میں آخری پائدان پر کھڑے لوگوں تک ترقی کی روشنی پہنچے اور ہم اس عہد کے پابند ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3سال میں حکومتی اسکیموں کے نفاذ سے واضح تبدیلی نظر آرہی ہے۔نقوی نے کہا کہ وزارت نے منہ بھرائی یا لالچ کے بغیر اقلیتوں کو بااختیار بنانے کا کام کیا ہے۔ نئی حج پالیسی کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ تیاری کے مرحلے میں اور اس کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔

شیئر: