Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری بحران کیلئے فرانس کی ثالثی

پیرس....حکومت فرانس نے انسداد دہشتگردی کے علمبردارعرب ممالک اورقطر کے درمیان ثالثی کی غرض سے اپنے سابق سفیر کو خلیج بھیجنے کا اعلان کردیا۔ فرانس کے دفتر خارجہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ فرانس کے معروف سفارتکار جلد ہی قطر اور ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کی غرض سے قطر کا دورہ کرینگے۔ وہ سعودی عرب میں فرانس کے سفیر رہ چکے ہیں۔ مصر اور امارات کے ساتھ بھی فرانس کے گہرے تعلقات ہیں۔ ان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ثالثی کی مہم دوبارہ شروع کی جارہی ہے۔
 

شیئر: