Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک کو تعلیمی انقلاب پیدا کرنیوالے اساتذہ کی ضرورت ہے، وینکیا نائیڈو

نئی دہلی۔۔۔۔۔نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ہمیں ایسے اساتذہ کی ضرورت ہے جن میں ملک کا تعلیمی ماحول بدلنے کیلئے مطلوبہ صلاحیت ، اعتماد اور لگن کا جذبہ موجود ہو۔ قومی ایوارڈز اساتذہ برائے 2016ء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نصاب میں ہندوستان کی اقدار، ثقافت اورورثے کو اہمیت دی جانی چاہئے۔ٹیچروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان کو اگلے 5برسوں میں 100فیصد خواندگی کے حصول میں معاونت کریں۔ طلبا ء کی اس نہج پر تربیت دیں کہ وہ تعلیمی مہارت کے ساتھ ساتھ اپنا روزگار چلانے کے قابل ہوسکیں۔اس موقع پرنائب صدر جمہوریہ نے ایک قومی ڈیجیٹل پورٹل ’’دیکشا‘‘کا آغاز کیاجو اساتذہ کی تعلیم کے شعبے کو فعال اور متحرک بنانے میں مدد دیگا۔

شیئر: