امارات کے صدر کی ایلون مسک کے ساتھ مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی میں تعاون پر بات چیت
ملاقات میں دبئی اور ابوظبی کے ولی عہد، سینیئر عہدیداروں نے شرکت کی۔(فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اتوار کو ملاقات کی جس میں مصنوعی ذہانت، جدید ٹیکنالوجی اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں بین الاقوامی تعاون پر بات کی گئی۔
وام کے مطابق مصنوعی ذہانت اور نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجیز میں جاری پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، اور اس بات پر غور کیا کہ ایسے ٹولز کو معیار زندگی کو بہتر بنانے، عالمی سطح پر جدت کو تیز کرنے اور طویل مدتی اقتصادی ترقی کی سپورٹ کے لیے کیسے بروئح کار لایا جا سکتا ہے۔
فریقین نے ٹیکنالوجی اپنانے کو تیز کرنے اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط کرنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داری اور علم کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں دبئی اور ابوظبی کے ولی عہد، عرب امارات کے سینیئر عہدیداروں نے شرکت کی۔
ایلون مسک نے حالیہ برسوں میں امارات کے ساتھ گرمجوش سے تعلقات برقرار رکھے ہیں، حکومتی سپورٹ سے ٹیکنالوجی فورمز میں شرکت کی ہے، ٹیسلا اور سپین ایکس کو خطے کی جدت کی کاوشوں میں ایک شراکت دار کے طور پر متعارف کرایا ہے۔
انہوں نے 2017 اور پھر 2023 میں دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کیا جہاں انہوں نے ڈیجٹیل تبدیلی کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی توجہ کی تعریف کی۔
