Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کینسر میں مبتلا فلسطینی بچی کا علاج کرائے گا

شاہ سلمان مرکز مشکلات سے دوچار افراد کے لیے لائف لائن بن گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے کینسر کے مرض میں مبتلا فلسطینی بچی کو علاج کےلیے عمان کے کنگ حسین کینسر سینٹر منتقل کیا ہے۔
غزہ سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ حبیبہ یعقوب علی جو لمفوسیٹک لیو کیمیا میں مبتلا ہے کہا کہ’ شاہ سلمان مرکز غزہ میں شدید طبی مشکلات سے دوچار افراد کے لیے لائف لائن بن گیا ہے۔‘
غزہ میں 2023 سے اسرائیل کی مبینہ نسل کشی نے طبی سہولتوں کو شدید نقصان پہنچایا، ہیلتھ ورکرز کی ہلاکتیں ہوئیں، جبکہ تل ابیب کی جانب سے  تقریبا دو ملین فلسطینیوں تک خوراک اور ضروری امداد کی فراہمی پر پابندیاں عائد رہیں۔
مارچ میں اسرائیلی فورسز نے ترک، فلسطینی دوستی ہسپتال تباہ کردیا جو غزہ میں واحد کینسرسپیشلسٹ ادارہ تھا۔
شاہ سلمان مرکز نے جولائی 2024 میں کنگ حسین فاونڈیش اینڈ سینٹر کے ساتھ غزہ میں کینسر کے مریضوں کو اردن میں علاج کی فراہمی کے لیے ایک معاہدہ کیا تھا۔
یہ اقدام غزہ میں شدید بیمار مریضوں کےلیے ایک اہم لائف لائن ہے جو سعودی عرب کی عالمی سطح پر شاہ سلمان مرکز کے ساتھ انسانی خدمات کی عکاسی کرتا ہے۔

 

شیئر: