روہنگیا مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 5 بچے ہلاک
ڈھاکہ ۔۔۔۔۔۔بنگلہ دیش کی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ میانمار میں تشدد سے فرار ہونے والے روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی نف دریا میں ڈوبنے سے 5 بچے ہلاک ہو گئے ہیں ۔بنگلہ دیش اور میانمارکے درمیان دریائے نف کو پار کرنے کی کوشش روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی میں 25سے 5 بچے ہلاک ہو گئے ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ میانمار میں جاری تشدد کے بعد سے اب تک 4 کشتیاں ڈوب چکی ہیں اور 5 مرد اور خواتین کی لاشوں کونکالا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ میانمار سے اب ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ پناہ گزین بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔