کسٹم و ٹیکس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بری ، سمندری اور فضائی کسٹم پورٹس پر اہلکاروں نے منشیات سمیت 14 سو سے زائد ممنوعہ اشیا ضبط کیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی کسٹم نے ایک ہفتے میں ایک ہزار 469 ممنوعہ اشیا ضبط کیں
Node ID: 893975
اخبار 24 کے مطابق کسٹم اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں مملکت کے مختلف علاقوں میں کسٹم حکام نے تفتیشی کارروائیوں کے دوران 35 اقسام کی منشیات جن میں چرس ، کوکین ، ہیروئن ، کیپٹاگون وغیرہ شامل تھیں ضبط کیں۔
کسٹم اہلکاروں نے بری ، سمندری اور فضائی ذریعے سے آنے والوں کے قبضے سے 1029 تمباکو کی ممنوعہ مصنوعات کے علاوہ 18 طرح کی کرنسی اور 5 اقسام کا اسلحہ اور اس کے لوازمات بھی ضبط کیے۔
ضبط کی جانے والی ممنوعہ اشیا اور منشیات متعلقہ ادارے کے حوالے کر دی گئیں جہاں ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔