ٹریفک پولیس نے متنبہ کیا ہے کہ شاہراہ پر ٹریک تبدیل کرنے سے قبل انڈیکیٹر نہ دینا قانون شکنی ہے جس پر3 سو ریال تک چالان کیا جاسکتا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین لوگوں کی سلامتی و انکے تحفظ کےلیے وضع کیے جاتے ہیں جن پرعمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں
-
ٹریفک خلاف ورزیوں پر 7 ہزار 304 موٹر سائیکلیں ضبط
Node ID: 894036
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سڑکوں اور شاہراہوں پر اچانک ٹریک تبدیل کرنے سے سنگین حادثات رونما ہوتے ہیں جن کے تدارک کےلیے ٹریک تبدیل کرنے والے کے لیے انڈیگیٹر (اشارہ) دینا ضروری ہے تاکہ عقب سے آنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو معلوم ہوسکے سامنے جانے والی گاڑی کا ڈرائیور ٹریک تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ٹریک تبدیل کرنے سے قبل اشارہ نہ دینے کی صورت میں 150 سے 300 ریال تک چالان کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے اندرون شہر بیشترٹریفک حادثات اچانک ٹرن لینے یا ٹریک تبدیل کرنے کی وجہ سے ہوتے ہیں جس پر ٹریفک پولیس کے اہلکار ایسے ڈرائیوروں کو روک کر انکا فوری چالان کرتے ہیں جو اس خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں۔