Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ : جی 20 وزرائے سیاحت اجلاس میں سعودی عرب کی بھرپورشرکت

سیاحت معیشتوں کو تبدیل کرنے اور دنیا کو قریب لانے کے لیے بہت اہم ہے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزارتِ سیاحت نے جنوبی افریقہ میں منعقدہ جی 20 وزرائے سیاحت کے اجلاس میں بھرپورشرکت کی۔ مملکت کی نمائندگی نائب وزیر سیاحت شہزادی ھیفا بنت محمد نے کی ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق نائب وزیر سیاحت شہزادی ھیفا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’سعودی عرب عالمی سیاحتی مستقبل کے تعین میں مرکزی کردار ادا کررہا ہے ۔ پائیداری اورسیاحت کے فروغ کی بنیاد وقت کی اہم ضرورت ہے‘۔
انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ سیاحت معیشتوں کو تبدیل کرنے ، دنیا کو قریب لانے کے لیے بہت اہم ہے۔ مملکت کے ویژن 2030 کے تحت ہم یہ ثابت کررہے ہیں کہ سیاحت صرف معاشی ترقی کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ یہ سماجی رابطوں میں استحکام کے لیے بھی اہم ہے‘۔
شہزادی ھیفا نے سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب کی جانب سے وزارتی عشائیہ کا بھی اہتمام کیا اور نومبر میں ہونے والے پہلے سیاحتی فورم میں شرکت عالمی رہنماوں کو شرکت کی دعوت دی ۔
دریں اثنا وزارت سیاحت کی جانب اعداد وشمار کے مطابق سال 2024 میں 116 ملین ملکی و غیرملکی سیاحوں نے مملکت کے مختلف مقامات کا دورہ کیا جو سال 2023 کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے ۔
مملکت میں درعیہ ، نیوم اور قدیہ جیسے بڑے منصوبوں کے ذریعہ سعودی عرب تیزی سے ایک عالمی سیاحتی و سرمایہ کاری کا مرکز بن رہا ہے۔

 

 

شیئر: