Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لینووو کا نیا اسمارٹ فون لانچ کردیا گیا

لینووواسمارٹ فون نئی دہلی میں منعقدہ تقریب میں لانچ کردیا گیا۔ فون میں 5.2 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ اور 4000 میگا واٹ آورز کی بیٹری موجود ہے۔ اسے اینڈرائڈ نوگیٹ 7.1.1 آپریٹنگ سسٹم کے تحت رکھا گیا ہے۔ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا پیورسل پلس سنسر اور 5 میگا پکسل کا ڈیپ سنسر دیا گیا ہے۔8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ پارٹی فلیش اور 84 ڈگری وائڈ اینگل لینس کے ساتھ موجود ہے۔فون میں 3 جی بی ریم ، 32 جی بی انٹرنل میموری موجود ہے جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسکے بائیں جانب ایک میوزک بٹن بھی دیا گیا ہے جس سے میوزک کو شروع اور پلے بیک کیا جا سکتا ہے۔اسپیکر اور ہیڈفونز کے لئے اس میں ڈولبائے ایٹماس اسپورٹ دی گئی ہے۔ اسکے ساتھ فنگر پرنٹ سیکیورٹی سسٹم بھی موجود ہے۔یہ وینوم بلیک اور فائن گولڈ کلر میں دستیاب ہوگا۔ فون کی قیمت کے بارے میں حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔
 

شیئر: