Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علیم ڈار ورلڈ الیون کے ساتھ میچ میں امپائرنگ کریں گے

  دبئی: پاکستانی امپائر علیم ڈار پہلی مرتبہ پاکستان میں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ سپر وائز کریں گے ۔ آئی سی سی کی جانب سے 3 مرتبہ سال کے بہتری امپائر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان 3 میچز کی سیریز کے ایک میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ علیم ڈار اب تک41 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز سپر وائز کرچکے ہیں۔آئی سی سی نے پہلے ہی ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان رچی رچرڈسن کو لاہور میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے تین ٹی 20 میچوں کے لئے میچ ریفری مقرر کیاہے۔علیم ڈار12ستمبر کو پاکستان اور ورلڈ الیون کا پہلامیچ سپر وائز کرنے کے بعد آئی سی سی امپائرزورکشاپ میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہو جائیں گے اور بقیہ میچز دیگر پاکستانی امپائر سپر وائز کریں گے۔ علیم سرور ڈارکو بہترین امپائرنگ پر 2009، 2010 اور 2011ء میںآئی سی سی امپائر آف دا ایئر ایوارڈ سے نواز جاچکا ہے ۔

شیئر: