Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند اور میانمار کے درمیان 11معاہدوں پر دستخط

نیپئی تا۔۔۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے میانمار کی آنگ سانگ سوچی کے ساتھ دوطرفہ ملاقات میں باہمی مفادات کے تحفظ اور قریبی شراکت داری قائم کرنے کیلئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔وزیر اعظم نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے و قت میں ہندوستان اور میانمار باہمی مفادات اور قریبی شراکت داری کیلئے مل کر کام کرینگے۔دونوں ممالک نے باہمی تعاون کی سمت اہم قدم اٹھاتے ہوئے 11معاہدوں پر دستخط کئے جن میں بحری وساحلی سلامتی اور سیکیورٹی امورمیں تعاون سے متعلق 4معاہدے شامل ہیں۔دیگر معاہدے پریس کونسل ، ثقافت، الیکشن کمیشن، ہیلتھ اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کے شعبوں سے متعلق ہیں۔یاد رہے کہ وزیر اعظم مودی نے ہند میں پناہ لئے ہوئے میانمار کے تمام شہریوں کو مفت ویزا دینے اور ہندوستانی جیل میں قید میانمار کے 40شہریوں کو رہا کرنے کا بھی اعلان کیا۔اس طرح ہندوستان نے دونوںملک کے عوامی سطح پر قریبی تعلقات قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

شیئر: