Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یو اے ای نے حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے 16 افراد اور 5 کمپنیوں کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کر لیا

یو اے ای نے حالیہ برسوں میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں (فوٹو: وائس آف ایمریٹس)
متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے حزب اللہ سے روابط کے الزام میں لبنان کے 16 شہریوں اور 5 کمپنیوں کو اپنی مقامی دہشت گردی کی فہرست میں شامل کر دیا ہے.
عرب نیوز کے مطابق سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے منگل کو رپورٹ کیا کہ کابینہ کی قرارداد نمبر (63) برائے 2026 کے تحت ریگولیٹری اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان افراد اور کمپنیوں کے اثاثے 24 گھنٹوں کے اندر منجمد کر دیں۔
وام کے مطابق یہ اقدام ’یو اے ای کی جاری کوششوں کا حصہ ہے تاکہ دہشت گردی کی مالی معاونت اور اس سے متعلق سرگرمیوں کے نیٹ ورکس کو براہِ راست یا بالواسطہ طور پر ختم کیا جا سکے۔‘
یو اے ای نے حالیہ برسوں میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں، خاص طور پر مشکوک مالی چینلز کی نگرانی اور غیر قانونی فنڈنگ کے ذرائع کو روکنے کے لیے۔
افراد (لبنانی شہری)
  1. علی محمد کرنیب
  2. ناصر حسن نصر
  3. حسن شہادہ عثمان
  4. سامر حسن فواز
  5. احمد محمد یزبک
  6. عیسیٰ حسین قصیر
  7. ابراہیم علی ظاہر
  8. عباس حسن غریب
  9. عماد محمد بزی
  10. عزت یوسف عکر
  11. واحد محمود صبیطی
  12. مصطفی حبیب حرب
  13. محمد سلیمان بدیر
  14. عادل محمد منصور
  15. علی احمد کرشت
  16. نیما احمد جمیل
کمپنیاں (لبنان میں قائم)
  1. بیت المال المسلمین
  2. القرض الحسن ایسوسی ایشن
  3. التسهیلات کمپنی
  4. دی آڈیٹرز فار اکاؤنٹنگ اینڈ آڈٹنگ
  5. الخبراء فار اکاؤنٹنگ، آڈٹنگ اینڈ سٹڈیز

     

شیئر: