Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر سارے مطالبات ماننے کو تیار ہے، امیر کویت

واشنگٹن.... امریکی صدر ٹرمپ نے امیر کویت شیخ صباح الاحمد سے کہا ہے کہ وہ انسداد دہشتگردی کے علمبردار ممالک اور قطر کا بحران حل کرانے کیلئے اپنی ثالثی جاری رکھیں۔ انہوں نے جمعرات کو مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امیر کویت خلیجی اختلافات حل کرانے میں کامیاب ہوجائیںگے۔داعش کے خلاف جنگ میں کویت کی مساعی پر اسکے شکر گزار ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ اگر قطر کا بحران جلد حل نہ ہوا تو وائٹ ہاﺅس ثالثی کریگا۔ انہوں نے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز میرے دوست ہیں۔ امیرکویت نے کہا کہ قطر عربوں کے13مطالبات پورے کرنے کیلئے تیار ہے۔ امید ہے کہ قطر کا بحران جلد حل ہوجائیگا۔ٹرمپ نے کہا کہ کویت کے ساتھ 5ارب ڈالر مالیت کے طیاروں کاسودا طے پاگیا ہے۔امیر کویت نے کہا کہ انہوں نے میانمار کے مسلمانوں کا المیہ ختم کرانے کیلئے امریکی صدر پر زور ڈالا ہے۔ سلامتی کونسل کو عالمی امن وسلامتی کے تحفظ میں اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

شیئر: