Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف فیملی اور اسحاق ڈار کیخلاف نیب ریفرنسز دائر

  اسلام آباد.. سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کے بچوں اور اسحاق ڈار کے خلاف جمعہ کو ریفرنسز دائر کردئیے گئے۔ نیب کی پراسکیوشن ٹیم نے ریفرنسز جمع کرائے۔ہر ریفرنس کے ساتھ پانا مہ جے آئی ٹی رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے۔رجسٹرار احتساب عدالت نے ریفرنسز وصولی کی تصدیق کردی ۔ اسکروٹنی کا عمل بھی شروع ہوگیا ۔ شریف فیملی کے خلاف 3 اور اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس دائر کئے گئے۔ شریف فیملی کے خلاف پہلا ریفرنس ایوان فیلڈ فلیٹس دورسرا عزیزیہ اسٹیل ملز اور تیسرا فلیگ شپ انویسٹمنٹ کمپنی سے متعلق جبکہ اسحاق ڈار کے خلا ف ریفرنس آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تینوں ریفرنسز میں نیب کی سیکشن9 اے لگائی گئی ۔جو غیر قانونی رقوم اور تحائف کی ترسیل سے متعلق ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف سیکشن 14 سی لگائی گئی ہے جو آمدن سے زائد اثاثے رکھنے سے متعلق ہے۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے مریم نواز پر جعلی دستاویزات دینے پر الگ سے شیڈول دوم کا حوالہ دیا گیاہے۔ ان کے خلاف تحقیقات میں نقصان پہنچانے سے متعلق سیکشن31 اے کا حوالہ شامل ہے۔ نریفرنسزدائر ہونے کے بعد ملزمان کو طلب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے اور اثاثے منجمد کرنے کا معاملہ احتساب عدالتوں پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔چیئرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ پراسیکیوشن ونگ احتساب عدالتوں میں بھر پور طریقے سے ریفرنسز کی پیروی کرے۔

شیئر: