Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ الیون کی سیکیورٹی انتظامات پرآئی سی سی کا اظہار اطمینان

لاہور : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ ڈیوڈ سمیر نے پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ آئی سی سی آفیشل نے ڈائریکٹر سیکیورٹی پی سی بی کرنل اعظم کے ہمراہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور ورلڈ الیون کے روٹس کی نگرانی کا جائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر سیف سٹی اتھارٹی اکبر ناصر خان نے قذافی اسٹیڈیم، روٹس، موبائل کمانڈ سنٹر، اسپیشل سرویلینس وہیکلز پر نصب کیمروں کے متعلق بریفنگ دی۔ آئی سی سی آفیشل کو بتایا گیا کہ اتھارٹی کی جانب سے 15 ایس پیز کو ایم ڈی ٹی سیٹ بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں جنہیں روٹس پر موومنٹ کے دوران آڈیو ویڈیو کمیونیکیشن کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ڈیوڈ سمیر نے سکیورٹی اور مانیٹرنگ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

شیئر: