Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش کے اسپتال زخمی روہنگیاسے بھر گئے

چاٹگام .... بنگلہ دیش میں زخمی روہنگیا مسلمانوں سے اسپتال بھرے ہوئے ہیں ۔ ایک 16سالہ بچہ بھی اسپتال میں داخل ہے اور اسکے والد کاکہناہے کہ راکھائن سے فرار ہوتے ہوئے برمی فوج نے اسکے آنکھ کے قریب گولی ماری تھی۔ اس بچے کو سن کرنے والی دوا دی گئی ہے لیکن جب بھی اسکا اثر ختم ہوتا ہے بچہ تکلیف سے چیختا ہے۔ جسکے بعد اسے اسکے بیڈ سے باندھ دیا گیا ہے۔ اس اسپتال میں 70سے زیادہ روہنگیا مسلمانوں کا علاج کیا جارہا ہے اور وہاں بستر بھی کم پڑ گئے ہیں جسکے بعد انہیں فرش پر لٹا دیا گیا ہے۔ اسپتال میں 2افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے جبکہ کئی افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔زخمی بدستور وہاں لائے جارہے ہیں۔ 

شیئر: