Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریم نواز میں سیاسی پختگی آجائے گی، ایاز صادق

  لاہور... اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پانامہ کیس تو ابھی چلے گا ۔ 12ستمبر کو نظر ثانی اپیلوں کی سماعت ہے ۔ اچھے نتائج آئیں گے۔مریم نواز مشکل حالات میں سیاست میں آئی ہیں۔ ان میں سیاسی پختگی آ جائے گی۔نواز شریف جسے قائد بنائیں گے وہ ہمارا قائد ہوگا۔ ہفتے کو لاہور کے علاقے اچھرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکرنے کہا کہ ملکی استحکام کیلئے ضروری ہے ادارے اپنی حدود میں کام کریں۔ضروری نہیں کہ پاکستان کے اندر سے سازش کی جائے۔سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کیخلاف آنے والا فیصلہ تو تسلیم کرلیا مگر اس سے اتفاق نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف ہمیشہ گلی محلے میں بھی چوکنارہناہوگا۔دہشگردی کے خلاف پوری قوم نے قربانیاں دی ہیں ، جوانوں نے جانوں کے نذرانے د ئیے۔قوم کااربوں روپے کا نقصان ہوگیا۔خواش ہے کہ کوئی ایساقدم نہ اٹھایاجائے جس سے ملک کانقصان ہو۔ملکی استحکام کیلئے ضروری ہے ادارےاپنی حدود میں کام کریں۔ادارے اپنی حدود سے باہر نکلیں تونقصان پاکستان کاہوگا۔

 

شیئر: