Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی ایم چوری کرنیوالوں کی تلاش

ابہا.....عسیر ریجن کے طریب مقام پر الراجحی بینک کا اے ٹی ایم چوری کرلیا گیا۔ واردات کرنے والے ابہا کے ایک محلے میں قائم اے ٹی ایم سے نقدی چوری کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ ناکامی پر طریب مقام کا اے ٹی ایم اٹھا کر ساتھ لے گئے۔ ابھی تک یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ واردات کس نے کی تھی ۔ سیکیورٹی اہلکار واردات کرنے والوں کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اے ٹی ایم اکھاڑ کر لیجانے والے 200میٹر دور لیجاکر اسے کھولنے کے چکر میں پڑ گئے اور آخر میں ناکام ہونے پر اے ٹی ایم سڑک پر چھوڑکر فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی کیمروں نے واردات کرنے والوں کی تصاویر ریکارڈ کرلی ہیں۔
 

شیئر: