پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ سعودی عرب کے اپنے شہریوں اور سرزمین کے دفاع کے حق کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
یاد رہے جمعرات کو حوثی ملیشیا کے حملے میں ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ کے ایک ٹاور کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
مزید پڑھیں
-
’حوثی امن کے لیے خطرہ‘ سعودی عرب کی ریاض پر حملوں کی شدید مذمتNode ID: 910581
سعودی سول ڈیفنس کے مطابق اس حملے میں ٹاور کی کئی منزلوں اور ملحقہ عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
جبکہ سعودی فضائی دفاع نے سنیچر کی علی الصبح یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض کی طرف داغے گئے تین بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا۔
یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مملکت کو میزائل اور ڈرون حملوں کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے۔
اسحاق ڈار نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں لکھا ’شہری نفرا سٹرکچر کو نشانہ بنانا انسانی جانوں اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور ایسے حملے فوری بند ہونے چاہییں۔‘
Condemn in the strongest terms the Houthi attack on the King Abdullah Financial District in Riyadh. The targeting of civilian infrastructure endangers lives and threatens regional peace and security. Such attacks must cease immediately. Pakistan stands firmly with the leadership and the people of Saudi Arabia. We fully support the Kingdom’s right to protect its citizens and residents and to safeguard its sovereignty and territorial integrity. @FaisalbinFarhan
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) November 21, 2026
پاکستان، سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے۔ مملکت کی اپنے شہریوں اور رہائیشیوں کے تحفظ، اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔











