Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک و ہند پر نیا سائبر حملہ؟

واشنگٹن ..... ڈیجیٹل سیکیورٹی فرم سائمن ٹیک کا کہناہے کہ پاکستان اور ہند کے خلاف سائبر جاسوسی مہم جاری ہے۔ اس نے کہا کہ اس مہم کے پیچھے کسی ملک کا ہاتھ ہے۔ کمپنی نے اس سلسلے میں جولائی میں اپنے صارفین کو خبردار کیا تھا۔ کمپنی نے کہاکہ یہ مہم اکتوبر 2016ءمیں شروع کی گئی تھی۔ جس میں کئی گروپ شامل ہیں لیکن یہ جس طرح کی ٹیکنیک استعمال کررہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ یہ کسی ایک کی اسپانسر اور ایک ہی ہدف کے تحت کارروائی کررہے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ یہ کوئی ملک ہو جسکایہ حکم بجا لارہے ہوں۔ رپورٹ میں اس ملک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ سائبر جاسوسی کے بارے میں تفصیلی رپورٹ ایسے وقت میں آئی ہے جب علاقے میں کشیدگی عروج پر ہے۔ پچھلے دنوں چین اور ہند کا سرحدی تنازع چل رہا تھا جبکہ حالیہ مہینوں میں پاک و ہند کے درمیان کشیدگی پہلے سے بڑھ گئی ہے۔ کمپنی ترجمان کا کہناہے کہ اگرچہ ہم سائبر جرائم کے بارے میں سرعام کوئی رپورٹ جاری نہیں کرتے لیکن اس وقت ایسا کرنا ضروری ہوگیا تھا۔ کمپنی نے حملہ کرانے والے ملک کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تاہم کہا کہ جنوبی ایشیا میں حکومت اور فوج اور علاقائی سیکیورٹی معاملات کوجاسوسی کا خطرہ لاحق ہے اور وہ خفیہ فائلوں تک بیک ڈور سے پہنچنا چاہتے ہیں۔
 

شیئر: