Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر خارجہ خواجہ آصف تہران پہنچ گئے

اسلام آباد...وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف ایک روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔ ایرانی حکام سے امر یکہ کی نئی افغان پالیسی اور دو طرفہ اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ایرانی وزارت خارجہ کے حکام نے تہران ایئرپورٹ پر وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کے ہمراہ قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ دیگر حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔ خواجہ محمد آصف ایرانی صدر حسن روحانی اور اپنے ہم منصب جواد ظریف سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔ ا یرانی قیادت کو پاکستانی رہنماوں کا اہم پیغام پہنچائیں گے۔

 

شیئر: