Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علماء اور وکلاء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

بھوپال ۔۔۔۔آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ نے بھوپال میں مجلس عاملہ کی میٹنگ میں 3طلاق معالے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور و خوض کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی عدالتی فیصلوں کا تفصیلی مطالعہ کریگی اور شرعی اور عدالتی فیصلوں میں اختلافات کاحل نکالے گی۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن اورسینیئر وکیل ظفریاب جیلانی نے کہا کہ بورڈ کی میٹنگ کے پہلے مرحلے میں کمیٹی تشکیل دیئے جانے کی بات سامنے آئی ہے جس میں وکلاء اور مذہبی اسکالر شامل ہونگے جو سپریم کورٹ کے فیصلے کا قانونی اور اسلامی نکتہ نظر سے جائزہ لے گی۔بورڈ کے تمام45ارکان کی موجودگی میں کمیٹی کی تشکیل کا متفقہ فیصلہ ہوا۔بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا ولی رحمانی نے بتایا کہ یہ کمیٹی آئندہ 10دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کریگی جس کے بعد بورڈ آگے کی کارروائی کریگا۔مولانا نے کہا کہ سپریم کورٹ کا طلاق ثلاثہ پر جو فیصلہ آیا ہے وہ صرف طلاق ثلاثہ تک ہی محدود نہیں بلکہ اس سے شرعی معاملات پر بھی آنچ آتی ہے اور آئین کی دفعہ25میں دیئے گئے اقلیتوں کے حقوق پر کاری ضرب لگتی ہے۔

شیئر: