Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو جھگڑے سے تنگ جوڑے کی خود کشی

حیدرآباد۔۔۔۔گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر ایک جوڑے نے گلے میں پھندا ڈالکر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے کوکٹ پلی کی آلوین کالونی کے آدتیہ نگر میں پیش آیا۔ آندھرا پردیش کے ضلع سریکاکلم کے سوم پیٹ منڈل کے بروونکا دیہات سے تعلق رکھنے والا یہ جوڑا پراوین اور انتیا گزشتہ ایک سال سے آدتیہ نگر میں مقیم تھا۔ پراوین سافٹ ویئر انجینیئر کے طور پر کام کرتا تھا۔ ان دونوں میں اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے۔ گزشتہ رات کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد دونوں نے اپنے اپنے کمروں میں جاکرگلے میں پھنداڈالکر خودکشی کرلی۔پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کرمکان کا دروازہ توڑ ا جہاں کمرے میں ان دونوں کی لاشیں لٹکتی ہوئی پائی گئیں۔پولیس نے لاشوںکو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیااور اس سلسلے میں رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

شیئر: