Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمسن ملزم سزا مکمل کرنے کے باوجود جیل میں

ممبئی۔۔۔۔بہار کی راجدھانی پٹنہ اور بدھشٹوں کے مذہبی مقام گیا میں ہونیوالے بم دھماکے میں گرفتار کئے گئے ایک کمسن ملزم کو سزا پوری ہونے کے باوجود جیل سے رہا نہیں کیا جارہا ۔ اسے ضمانت پر رہائی دینے میں جو نیائل جسٹس بورڈ ٹال مٹول کررہا ہے جس سے دلبرداشتہ ہوکر ملزم کے والد نے چیف جسٹس آف انڈیا، چیف جسٹس آف پٹنہ، ڈسٹرکٹ جج اور ڈائریکٹر جنرل آف ہیومن رائٹ کمیشن کو شکایتیں ارسال کی ہیں اور ان سے اس معاملے میںمداخلت کی اپیل کی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم توفیق انصاری کے والد تجمل انصاری نے حکام کو لکھے گئے خطوط میں بتایاہے کہ ملزم کو 2مقدمات کے تحت26جولائی2014ء کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تب سے اسے جونیائل جسٹس ہوم(بچوں کی جیل)میں قید کرکے رکھا گیا ہے اور اس کے خلاف قائم سماعت جونیائل جسٹس بورڈ (بچوں کے مقدمات کی سماعت کرنیوالی عدالت) میں مکمل ہوچکی ہے لیکن بورڈ نے ابتک فیصلہ نہیں سنایا جبکہ ملزم 3سال سے زائد عرصہ جیل میں گزار چکا ہے۔

شیئر: