Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انیل کپور کی شکل میں روینہ ٹنڈن

بالی وڈ فلموں کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن معروف اداکار انیل کپورکی شکل میںنظرآئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر روینہ ٹنڈن کی ایک تازہ تصویر سامنے آئی ہے جسمیں وہ انیل کپور کا روپ دھارے ہوئے ہیں۔ انیل کپور کے ہیئر اسٹائل، مونچھوں اور ہلکی شیو کےساتھ لال شرٹ پہنے روینہ نے انیل کپور کی بہترین کاپی کی ہے۔روینہ معروف کوریوگرافر فرح خان کے ساتھ ایک ہندوستانی ٹی وی پروگرام میں شرکت کرنے والی ہیں۔ ' لپ سنگ بیٹل' نامی اس ٹی وی شو کیلئے روینہ نے یہ روپ دھاراہے۔روینہ چھوٹی اسکرین پر انیل کپور بن کر سامنے آئیں گی۔ فرح خان کے اس شو میں روینہ ٹنڈن کےساتھ اداکار ایوشمان کھرانہ بھی شرکت کرینگے۔یاد رہے روینہ نوے کی دہائی میں ریلیز ہونےوالی کئی بالی وڈ فلموں میں انیل کپور کی ہیروئن رہ چکی ہیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: