Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی پادری کو بازیاب کرانے پر مملکت کا شکریہ

قاہرہ ....ہندوستان نے 18ماہ سے یمن میں مغوی ہندوستانی کیتھولک پادری کو انتہائی پیچیدہ کارروائی کے بعد بازیاب کرانے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ داعش تنظیم کے جنگجو انہیں اغوا کئے ہوئے تھے۔ سعودی عرب نے کسی تاوان کے بغیر انہیں رہا کرالیا۔ٹائمز آف عمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ کیرالہ کے وزیر امور خارجہ نے ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے سامنے یہ اعلان کرکے کہ تونگ اوزونہالی کو داعش کے قبضے سے تاوان دیئے بغیر رہا کرالیا گیا، حیرت زدہ کردیا۔انہوں نے اسے ہندوستانی دفتر خارجہ کی نئی کامیابی قرار دیا تاہم ہندوستانی وزیر نے اس موقع پر اعتراف کیا کہ سعودی عرب اور سلطنت عمان نے ہندوستانی پادری کو داعش سے چھڑانے میں انتہائی اہم کردارادا کیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
 

شیئر: