Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احمد آباد میں پہلی بلٹ ٹرین منصوبے کا افتتاح

احمد آباد۔۔۔۔احمد آباد سے ممبئی کے درمیان چلنے والی ملک کے پہلے  بلٹ ٹرین منصوبے کا افتتاح   وزیر اعظم نریندرمودی اور جاپانی ہم منصب شنجو آبے نے کیا۔اس منصوبے پر 1.08لاکھ کروڑ روپے لاگت آئے گی۔یہ منصوبہ 2022تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ممبئی اور احمد آباد کے درمیان508کلومیٹرکا فاصلہ طے کرنے میں سپر فاسٹ ٹرینیں 8گھنٹے لگاتی ہیں جبکہ بلٹ ٹرین شروع ہونے کے بعد یہ دوری 2گھنٹے میں طے کی جاسکے گی۔508کلومیٹر کے سفر میں ٹرین ان 12اسٹیشنوں سابر متی ، احمد آباد، آنندے ، ودودرا ،بھڑوچ، سورت، بلی موڈا، واپی، بوئسر، ویرار، تھانے، باندرا ، کرلاتک جائے گی۔جاپانی بلٹ ٹرین کی رفتار فی گھنٹہ 35کلومیٹر ہے ، دنیا کے محفوظ ترین ٹرین ہے ۔ جاپان میں 53سال سے چل رہی یہ ٹرین ابھی تک حادثے کا شکار نہیں ہوئی۔ یہ ٹرین آٹو میٹک کنٹرول سسٹم سے چلتی ہے۔اے ٹی سی سسٹم ٹرین کی رفتار کو کنٹرول کرتا ہے۔ جاپان میں روزانہ800ٹرینیں اپنی منزل کی طرف جاتی ہیں ۔ پوری ٹرین کی صفائی میں 7منٹ درکار ہوتے ہیں۔بلٹ ٹرین کیلئے 21کلومیٹر لمبی سرنگ تعمیر کی جائیگی جس کا 7کلومیٹر حصہ سمندر کی تہ سے گزرے گا۔

شیئر: