Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی خلاف ورزی نے معائنہ پر مجبور کیا، امریکا

    واشنگٹن ۔۔۔۔۔۔امریکا نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری پروگرام پر طے پانے والے سمجھوتے کی روح کے مطابق اقدامات نہیں کئے جس کی وجہ سے اس کی فوجی اور حساس جوہری تنصیبات کا معائنہ کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیذر نویرت نے واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ایران جوہری معاہدے کے تمام شرائط پر عمل درآمد نہیں کرتا ہے امریکا عالمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو ایران بھیجنے کا مطالبہ کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ موجودہ حکومت نے ایران کے ساتھ طے پایا جوہری معاہدہ فوری ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اس سمجھوتے کو باقی رکھنے یا نہ رکھنے پربھی غور کررہی ہے۔

شیئر: