Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماریشس پہنچنے پر السعودیہ کی پہلی پرواز کی پذیرائی

ریاض....سعودی عریبین ایئرلائنز(السعودیہ ) کی ریاض سے ماریشس کےلئے پہلی پرواز کا ماریشس کے حکام اور عوام نے شاندار استقبال کیا۔ پروازنمبر SV481 ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی۔ اس پر السعودیہ کے ڈائریکٹر جنرل صالح الجاسر ، مملکت میں متعین ماریشس کے سفیر محمد اقبال اور ممتاز ٹریولنگ ایجنسیوں کے نمائندے نیز 200سے زیادہ مسافرسوار تھے۔ ماریشس کے سیر سیوساغور ایئر پورٹ پہنچنے پر سعودی طیارے کو پانی کی بوچھاڑ کے ذریعے روایتی سلامی دی گئی۔ عوامی و سرکاری استقبال کیا گیا او رتحائف کا تبادلہ ہوا۔ 
 
 

شیئر: