Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی سے اونٹ کی ٹکر، 3بھائی ہلاک

طائف ....طائف ابو راکَہ روڈ پر آوارہ اونٹ نے حادثہ کرکے 3بھائیوں کو ہلاک کردیا۔ایک گاڑی پر ایک خاندان کے 9افراد سوار تھے۔ ان میں سے 6زخمی ہوگئے۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ حادثہ ابو راکہ روڈ پر رات کے وقت پیش آیا۔ 3سگے بھائی اس کی نذرہوگئے۔ 2خواتین او رایک لڑکی زخمی حالت میں طائف اسپتال میں منتقل کردی گئیں۔ خاندان کا سربراہ، اس کا ایک بیٹا اور دیگر بیٹیاں حادثے میں متاثر ہونے سے بچ گئے۔
 

شیئر: