Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلبھوشن کیس،پاکستان عالمی عدالت میں جواب جمع کرائے گا

اسلام آباد...عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادو کیس میں ہندوستانی حکومت کے جمع کردہ تحریری دلائل پاکستان کو موصول ہوگئے۔ اٹارنی جنرل پاکستان کی سربراہی میں وکلاءاور ماہرین کی ٹیم دستاویزات کا جائزہ لے رہی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اپنا جواب کلبھوشن کے اعترافی بیان کی روشنی میں تیار کرے گا اور اسے جلد عالمی عدالت میں میں جمع کرا یا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ کلبھوشن پاکستان میں جاسوسی، دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہاہے ۔ واضح رہے کہ ہند نے گزشتہ روزعالمی عدالت انصاف میں میموریل جمع کرایا تھا۔

 

شیئر: